بنگلور،18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جوہر دارالتاجم کے خلاف کل اے ایف سی کپ سیمی فائنل میں بنگلورو ایف سی کا پلڑا گول اوسط اور مخالف ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے بھاری رہ سکتا ہے لیکن کپتان سنیل چھیتری نے کہا کہ کھلاڑیوں کو احساس برتری سے بچناہوگا۔بنگلور نے 28ستمبر کو پہلے مرحلے میں ملائیشیا کے جے ڈی ٹی کو 1.1سے ڈرا پر روکا تھا،جوہر کی ٹیم میں اس بار اسٹار اسٹرائیکر جوآن مارٹن لکیرو اور پیریرا ڈیاج کے بغیر اترے گی جنہیں معطلی جھیلنا پڑا ہے۔چھیتری نے انٹرویو میں کہا کہ پچھلی بار ہم نے ان کے خلاف کھیلا تو انہوں نے ہمیں 2.1سے ہرایا تھا،یہ کافی مضبوط ٹیم ہے لیکن میں مثبت سوچ کے ساتھ اترناہوگا،ایران اور عمان کے خلاف بین الاقوامی میچوں میں بھی مجھے لگا تھا کہ ہم جیت سکتے ہیں۔مخالف ٹیم میں دو سٹراکرو ں کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھنے پر چھیتری نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان کی بنچ سٹریتھ اچھی ہے۔